منگل 13 جنوری 2026 - 16:35
ایرانی قوم اپنے دینی و ملی نظریات پر قائم اور مقدس نظام پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ نے اپنے ایک بیان میں شرپسندوں کے خلاف 12 جنوری 2026ء کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملت ایران کی شاندار موجودگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا عرافی نے 12 جنوری کو شاندار اور باوقار احتجاجی مظاہروں میں ایرانی قوم کی پرجوش موجودگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مدیر حوزہ علمیہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

12 جنوری 2026ء کو ہونے والے شاندار اور بے مثال احتجاجی مظاہروں نے ایران، اسلام اور انقلاب کی تاریخ میں ایک نیا باب کھولا اور وطن اسلامی اور مقاومت اسلامی کے وقار اور استقلال میں اضافہ کا باعث بنا۔

یہ ایک آئینہ تھا جس میں ملت ایران خصوصا ایرانی نوجوانوں کی ہوشیاری اور بصیرت، بیداری اور حکمت، ہمت اور جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

ایرانی قوم اپنے دینی و ملی نظریات پر قائم اور مقدس نظام پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اس عظیم نعمت اور رہبر معظم کی بہترین رہنمائی پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہم اس باشعور قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے دعاگو ہیں۔

ہم تمام قوموں اور مختلف گروہوں اور اپنے عزیز نوجوانوں اور بیدار اور مخلص علماء اور حوزات علمیہ و مدارس اور مراجع عظام تقلید سمیت علمی مراکز، یونیورسٹیز اور ثقافتی مراکز کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایرانی قوم اپنے دینی و ملی نظریات پر قائم اور مقدس نظام پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے

کل کا ہونے والا یہ عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ایرانی قوم کا دشمنوں کے لیے مضبوط پیغام تھا کہ یہ قوم اپنے دینی و ملی نظریات پر متحد اور ڈٹ کر قائم ہے اور اس مقدس نظام پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہم حکام اور مسئولین سے بھی تقاضا کرتے ہیں کہ وہ شب و روز ایک کر کے اور بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ مختلف معاشی اور اقتصادی مسائل کو حل کریں۔

شہداء کی پاکیزہ روحوں کو خاص طور پر امن و سلامتی کے عزیز شہداء کو ہمارا درود و سلام۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha